ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید اور خشک سردی کی لہر جاری ہے، اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ مری گلیات میں کل بھی مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں اور وسطی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور درمیانی یا شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔