ایک تازہ تحقیق کے مطابق، کیممبرٹ پنیر کا استعمال یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق نیورو سائنس ریسرچ میں شائع ہوئی ہے، جس میں اس پنیر کے خمیر ہونے کے دوران بننے والے فیٹی ایسڈ ایمائڈز جیسے میرسٹامائڈز کے دماغی صحت پر اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ کیممبرٹ پنیر کے استعمال سے ان چوہوں کی یادداشت اور ادراک کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا جنہیں چکنائی سے بھرپور غذا دی گئی تھی۔ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کیممبرٹ پنیر دماغی صحت کے لیے اہم غذائی فوائد فراہم کر سکتا ہے۔
کیممبرٹ پنیر کے خمیر ہونے کے دوران ایسے فیٹی ایسڈ ایمائڈز بنتے ہیں جو عام یا غیر خمیر شدہ پنیروں میں کم یا نہ ہونے کے برابر پائے جاتے ہیں۔ ان مرکبات کو دماغی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
تحقیق کے دوران نر چوہوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو صرف چکنائی سے بھرپور غذا دی گئی، جبکہ دوسرے گروپ کو کیممبرٹ پنیر یا اس سے اخذ شدہ مخصوص فیٹی ایسڈ ایمائڈز کھلائے گئے۔
بعد ازاں کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوا کہ وہ چوہے جنہیں کیممبرٹ پنیر اور میرسٹامائڈز دیے گئے تھے، ان کی یادداشت بہتر ہوئی تھی۔
یہ تحقیق اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کیممبرٹ پنیر جیسے غذائی اجزاء کس طرح دماغی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں، اور مستقبل میں انسانوں پر بھی ان اثرات کی تحقیق ممکنہ علاج یا غذائی منصوبوں میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔