جنوبی افریقہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے کیونکہ فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔ یہ جنوبی افریقا کے لئے ایک اور بڑا نقصان ہے کیونکہ اس سے قبل کیشو مہاراج بھی انجری کے سبب اس سیریز سے باہر ہو چکے تھے۔
اوٹنیل بارٹمین اس سیریز سے باہر ہونے والے دوسرے بولر ہیں، اور یہ جنوبی افریقی سیزن میں انجرڈ ہونے والے چھٹے بولر ہیں۔ اس سے قبل جیرالڈ کوٹزے، وائین مُولڈر، لُنگی اینگیڈی، لیزاڈ ویلیم اور اینرک نوکیے بھی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔
بارٹمین کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ سے پہلے رن اپ میں تکلیف کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے وہ اس میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ تاہم، پہلے میچ میں انہوں نے 7 اوورز میں 37 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بارٹمین کی انجری کے بعد، ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلی بار شامل ہونے والے کوربن بوش ون ڈے اسکواڈ میں ان کی جگہ لیں گے۔