پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے تاریخی شہر گوادر میں کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹس کی تقریب 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ گوادر میں منعقد ہوگی۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ گوادر اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے معاشی مستقبل کا دل ہے، اور اس شہر میں پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرکے ہمارا مقصد اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 11 جنوری کو گوادر میں تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں، کیونکہ یہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ گوادر کو پلیئر ڈرافٹ کے میزبان شہر کے طور پر منتخب کرنا پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پریس ریلیز میں تقریب کے آغاز کا وقت اور مقام ابھی تک شیئر نہیں کیا گیا۔ تاہم، یہ بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔