پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ یشمیرا جان نے شوبز انڈسٹری سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اس وقت مشہور ڈرامہ سیریل ‘غیر’ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، لیکن یہ ان کے کیریئر کا آخری پروجیکٹ ہوگا۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اداکار یاسر نواز نے یشمیرا جان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یشمیرا جان نے نکاح کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویڈیو میں یشمیرا جان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے بعد اپنی اعلیٰ تعلیم اور گھریلو ذمہ داریوں پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “میرے شوہر کے خاندان کی مالی حالت بہت اچھی ہے، اس لیے مجھے کام کرنے کی ضرورت نہیں۔”
یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔