محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی معاونت کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں ’’فلم اور ڈرامہ پروڈکشن بورڈ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بورڈ کا مقصد فلم اور ڈرامہ پروڈکشن سے جڑے افراد کو معاونت فراہم کرنا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے اس بورڈ کے قیام کی منظوری دی۔ وزیر نے اس موقع پر کہا کہ فلم اور ڈرامہ کے ذریعے پاکستان خصوصاً سندھ میں مثبت سوچ اور ثقافتی نمائندگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت سندھ صوبے کی گوناگوں کلچر اور تاریخی تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بورڈ نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔