ماضی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے اداکاری کی دنیا میں واپسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں برسوں بعد بھارت واپس لوٹنے والی ممتا کلکرنی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں واپس نہیں آنا چاہتیں۔ اداکارہ نے واضح طور پر کہا، “میں بالی ووڈ کے لئے واپس نہیں آئی ہوں اور میں ایک اداکارہ کے طور پر واپسی کا ارادہ نہیں رکھتی۔”
ممتا نے 25 سال بعد ممبئی واپس آنے اور وکی گوسوامی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا اب وکی گوسوامی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی منشیات کی دنیا سے کوئی تعلق ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ، “میں ان لوگوں سے کبھی نہیں ملی، لیکن ہاں! میں وکی گوسوامی سے جڑی تھی، میرا روحانی سفر 1996 میں شروع ہوا جب گرو میری زندگی میں آئے۔”
ممتا نے مزید کہا کہ وکی گوسوامی نے ان سے اس وقت رابطہ کیا جب وہ دبئی کی جیل میں تھے، اور اس کے بعد وہ پوجا پاٹ اور دھیان تاپ سے جڑ گئیں۔ انہوں نے کہا، “جب 2012 میں وکی جیل سے باہر آئے، تب تک میری محبت یا شادی کی خواہش ختم ہوچکی تھی۔”
اداکارہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ 2012 میں وہ بھارت واپس آئی، مگر وکی گوسوامی کے جیل سے باہر آنے کے بعد بھی ان کے درمیان کچھ بھی باقی نہیں تھا۔ 2016 میں ان کی آخری بار وکی سے بات ہوئی اور اس کے بعد سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہا۔
ممتا کلکرنی 2000 میں بھارت سے غیر ملک منتقل ہوگئیں اور پھر 2012 اور 2024 میں بھارت واپس آئیں۔ اس موقع پر وہ بہت جذباتی ہو گئیں۔ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رُخ خان کے ساتھ فلموں کرن ارجن اور بازی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور شہرت حاصل کی تھی۔