مشہور ہدایتکار کبیر خان، جو اپنی کامیاب فلموں جیسے ’83’ اور ‘چندو چیمپئن’ کی بدولت شہرت حاصل کر چکے ہیں، اب کمرشل سینما میں واپس آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، کبیر خان نے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے ساتھ ایک زبردست ایکشن تھرلر پر کام شروع کر دیا ہے، جو اس وقت پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کبیر خان اس فلم کو ایک اور بلاک بسٹر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اس فلم کے لیے سلمان خان یا وکی کوشل کو لیڈ رول میں کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
ایک قریبی ذریعے نے بتایا، ’’کبیر خان کی اس فلم کے لیے ایک مضبوط اور میچور سپر اسٹار کی ضرورت ہے۔ سلمان خان اور وکی کوشل دونوں سے بات چیت جاری ہے تاکہ ڈیٹس فائنل کی جا سکیں۔‘‘ دونوں اداکار اسکرپٹ کے آخری ڈرافٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ فلم 2025 کے آخر میں فلورز پر جانے کی امید ہے اور سازگار امکانات ہیں کہ سلمان یا وکی میں سے کوئی ایک اس ایکشن تھرلر میں نظر آئیں گے۔