ذیابیطس کے مریضوں کے لیے متوازن غذا میں پھل شامل کرنا اہم ہے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ پھلوں کے انتخاب میں احتیاط برتی جائے، کیونکہ کچھ پھل یا ان کی مصنوعات خون میں شکر کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتی ہیں۔
زیادہ شوگر والے پھل
تربوز، زیادہ پکے ہوئے کیلے، اور انناس جیسے پھل شوگر کی زیادہ مقدار رکھتے ہیں، اور ان کا استعمال بلڈ شوگر کو بڑھا سکتا ہے۔
زیادہ کاربوہائیڈریٹ والے پھل
ایسے پھل جن میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہو، وہ بھی بلڈ شوگر کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کا استعمال محدود کرنا ضروری ہے۔
پھلوں کے جوس
پھلوں کے رس کے بارے میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز (CDC) کا کہنا ہے کہ کھانے کے دوران یا خالی پیٹ جوس پینا خون میں شکر کی سطح کو فوری بڑھا سکتا ہے، اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
خشک میوہ جات
خشک میوہ جات میں پانی کی کمی کی وجہ سے ان میں شوگر کی مقدار تازہ پھلوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، اگر ان میں اضافی چینی نہ ملائی جائے تو اعتدال کے ساتھ ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن کے مطابق، ذیابیطس کے مریض خشک میوہ جات کھا سکتے ہیں لیکن اعتدال سے زیادہ نہیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ کم شوگر اور کم کاربوہائیڈریٹ والے پھلوں کو ترجیح دیں، جیسے سیب، بیریز، ناشپاتی، اور کینو۔ ہمیشہ غذائی ماہر یا ڈاکٹر کے مشورے سے اپنی خوراک میں تبدیلی کریں تاکہ بلڈ شوگر کا بہتر کنٹرول حاصل ہو۔