راولپنڈی ۔جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور ،شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے
جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی، اس کے علاوہ شہریار آفریدی، کنول شوذب ، شبیراعوان ، لطاسب ستی ، عمر تنویر بٹ ، تیمور مسعود ملک ، سعدعلی خان ، سکندر زیب ، فہد مسعود ، زوہیب آفریدی اور راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاو¿ گھیراو¿ کے 4 مقدمامت میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی اور عمرسرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف جیل ٹرائل کی سماعت کی۔
اے ٹی سی عدالت کے دونوں ججز نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر 9 مئی کے کیسز کی سماعت کی۔ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں جلاو¿ گھیراو¿ کے مقدمے میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔
عدالت نے دیگر 3 مقدمات میں ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔جناح ہاو¿س، تھانہ شادمان، مغل پورہ اور جناح ہاو¿س کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت کی گئی۔