بھارتی اداکارہ تبو نے ایچ بی او کی مشہور سیریز “ڈون: پرافیسی” کے پانچویں قسط میں شاندار انٹری کی، جہاں وہ سسٹر فرانسسکا کے روپ میں نظر آئیں۔ ان کا یہ کردار ایک پُراسرار اور بااختیار خاتون کا ہے، جو کبھی شہنشاہ کی محبوبہ رہ چکی تھیں۔
تبو نے اپنے کردار کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی موجودگی سے متاثر کیا۔ انہوں نے خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “یہ دیکھنا بہت خوش آئند ہے کہ خواتین کی قیادت اور ان کے کام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔”
سیریز “ڈون: پرافیسی”، جو مشہور فرینک ہربرٹ کے ناول پر مبنی ہے، بینے جیسیرٹ کے ابتدائی دنوں کی کہانی کو بیان کرتی ہے اور اس میں تبو کا کردار اہمیت رکھتا ہے، جو اس منفرد کائنات میں ایک اہم مقام پر فائز ہے۔