عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار ٹام کروز کو امریکی بحریہ کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ڈپارٹمنٹ آف نیوی ڈسٹنگویشڈ پبلک سروس (ڈی پی ایس) ایوارڈ کی شکل میں منگل کے روز دیا گیا، جس میں ٹام کروز کے ٹاپ گن جیسے مشہور کرداروں کے ذریعے امریکی بحریہ کی خدمت کو سراہا گیا۔
ڈی پی ایس ایوارڈ ایک بڑا اعزاز ہے جو کسی شہری کو بحریہ کے محکمے سے باہر دیا جا سکتا ہے۔ امریکی بحریہ کے سیکرٹری، کارلوس ڈیل ٹورو نے ٹام کروز کو یہ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹام کروز کی فلموں نے کئی دہائیوں تک بحریہ کی حمایت کی اور نئی نسل کو بحریہ اور میرین کور میں شمولیت کی ترغیب دی۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ٹام کروز جذباتی ہو گئے اور اپنی تقریر میں قیادت اور خدمت کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا، “میں زندگی میں ایک بات جانتا ہوں، جو میرے لیے بہت سچی ہے کہ قیادت کرنا خدمت کرنا ہے اور میں اسے اپنے دل سے جانتا ہوں۔”
ٹام کروز نے اپنے ایوارڈ کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اردگرد موجود خدمت گزاروں اور خواتین کے کریو کی قربانیوں اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا، “آپ سب کے درمیان ہونا اعزاز کی بات ہے۔”