اسلام آباد۔جاپان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی بحالی اور انتظامی منصوبوں کے لیے 4.334 ارب جاپانی ین جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اور ملحقہ علاقوں میں “ماں اور بچے کی صحت کے آلات کی بحالی کے منصوبے” کے لیے 1.503 ارب جاپانی ین (تقریباً 9.91 ملین امریکی ڈالر) اور “انڈس بیسن میں سیلاب کے انتظام میں بہتری کے منصوبے” کے لیے 2.831 ارب جاپانی ین (تقریباً 18.67 ملین امریکی ڈالر) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امداد “گرانٹ ان ایڈ” کے تحت دی جا رہی ہے۔
یہ معاہدہ 17 دسمبر 2024 کو جاپان کے قائم مقام ناظم الامور تاکانو شوئیچی اور پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے درمیان طے پایا۔ اسی موقع پر جائیکا پاکستان کے چیف نمائندے ناو¿کی میاتا اور وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد یحییٰ اخوند زادہ کے درمیان دونوں منصوبوں کے گرانٹ معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
صحت کے شعبے میں امداد:
اس منصوبے کے تحت ہزارہ ڈویڑن کے 21 صحت مراکز میں بنیادی طبی آلات نصب کیے جائیں گے تاکہ خیبرپختونخوا خصوصاً ہزارہ ڈویڑن میں ماں اور بچے کی صحت کی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کا مقصد زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی لانا ہے۔منصوبے کے متوقع نتائج میں 2029 تک ادارہ جاتی زچگیوں، سی سیکشنز، اور الٹراساو¿نڈ معائنوں میں اضافہ شامل ہے، جو زچگی کی اموات میں کمی اور صحت کے بہتر نتائج میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ بہتری صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بڑھانے، عوام کے اعتماد میں اضافے، اور معیاری صحت کی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی۔
قدرتی آفات کے انتظام کا منصوبہ:
اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 45 ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈرولک مشاہداتی نیٹ ورک قائم کیے جائیں گے اور خیبرپختونخوا میں دریائی ڈھانچے کی بحالی کی جائے گی۔ اس کا مقصد دریاو¿ں کے مستقبل کے انتظام کے لیے بنیادی اعداد و شمار کی مقدار اور معیار کو بہتر بنانا اور انڈس ریور اور اس کی معاون ندیوں میں اچانک سیلابوں کے خلاف دریائی ڈھانچوں کو مضبوط بنانا ہے۔
جاپانی حکام کے بیانات:
تاکانو شوئیچی نے کہا: “ان دو منصوبوں کے ساتھ جاپان نے جنوری 2023 میں جنیوا کانفرنس میں کیے گئے 77 ملین ڈالر کے وعدے کو تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ میں منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور ان کے ذریعہ سماجی فلاح و بہبود میں اضافے کی امید کرتا ہوں۔”
جائیکا کے چیف نمائندے ناو¿کی میاتا نے کہا: “مجھے یقین ہے کہ صحت کا منصوبہ طبی سہولیات کو بہتر کرے گا اور ماں اور بچے کی اموات میں کمی کے ساتھ معیاری صحت کی دیکھ بھال کی بہتر رسائی کو یقینی بنائے گا۔ سیلاب کے انتظام کے منصوبے کے ذریعے مستقبل میں انسانی نقصان اور اقتصادی نقصانات کو کم کرنے کی توقع ہے۔
جاپان اور جائیکا پاکستان میں بہتر صحت کی خدمات اور آفات کے خطرات میں کمی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے تاکہ “بیلڈ بیک بیٹر” کی حکمت عملی کے تحت پاکستان کی حکومت کی مدد کی جا سکے۔