پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں ہندوستانی ریپر ہنی سنگھ کے ساتھ پہلی بار رابطہ کرنے کا ایک دلچسپ اور مزاحیہ قصہ شیئر کیا۔ ابرار نے بتایا کہ ایک بار ان کے منیجر نے انھیں بتایا کہ “ہنی” نام کی ایک “عورت” ان کے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہے۔ ابرار الحق نے عورت کا نام سن کر گانے کے لیے انکار کر دیا، کیونکہ انہیں یہ بات سمجھ میں نہ آئی کہ ایک عورت ان کے ساتھ گانا بنانا چاہے گی۔
لیکن جب دوبارہ ہنی سنگھ نے رابطہ کیا، تو ابرار نے ہنستے ہوئے کہا کہ بعد میں انھیں پتا چلا کہ وہ جس ہنی کو عورت سمجھ رہے تھے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ تھے۔ اس غلط فہمی کے خاتمے کے بعد ابرار الحق نے ہنی سنگھ سے بات کی، اور دونوں نے مل کر ایک ٹریک بھی بنایا۔
یہ واقعہ ایک ہنسی مذاق میں بدل گیا، اور دونوں گلوکاروں کے درمیان اچھا تعلق قائم ہو گیا۔