اگر آپ جسمانی طور پر فٹ ہونے کی کلید جاننا چاہتے ہیں تو آپ کا خیال شاید یہی ہوگا کہ آپ کو جم میں کافی وقت گزارنا ضروری ہے۔ تاہم، فٹنس ماہرین اور انفلوئنسرز اس کے برعکس تجویز کرتے ہیں کہ سخت ٹریننگ کے ہر چھ سے آٹھ ہفتے بعد جم سے کچھ وقت کی چھٹی لینا اصل فٹنس کی کلید ہو سکتی ہے۔
جم سے آرام کی اہمیت
جم میں شدید ٹریننگ کے دوران جسم کے پٹھوں کے ٹشوز کو ہلکا پھلکا نقصان پہنچتا ہے۔ یہ نقصان فٹنس کی بہتری کے عمل کا حصہ ہے، لیکن اس بہتری کے لیے جسم کو مناسب آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
چھٹی کا مقصد ورزش کی شدت کو کم کرنا اور جسم کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا موقع دینا ہوتا ہے۔ اس دوران، جسم پٹھوں کے سٹرینز اور تھکاوٹ سے چھٹکارا پاتا ہے اور یہ پروسیس فٹنس کے فوائد کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔
پٹھوں میں تبدیلی کا عمل
ورزش کے دوران پٹھوں میں چھوٹے چھوٹے سقم پیدا ہوتے ہیں اور ان کے ریشے غیر منظم ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے پٹھوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔ یہ سوزش ایک مثبت ردعمل ہوتی ہے جو پٹھوں میں تبدیلیاں لاتی ہے اور ان کی طاقت اور لچک میں بہتری پیدا کرتی ہے۔ اس کے بعد جب جسم کو آرام ملتا ہے تو یہ تبدیلیاں اور بھی مستحکم ہوتی ہیں، جس سے آپ کی مجموعی فٹنس میں اضافہ ہوتا ہے۔
لہذا، جم میں مسلسل سخت ٹریننگ کے بجائے آرام اور بحالی کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے۔ مناسب آرام اور وقت پر وقفے لے کر آپ اپنے جسم کو بہتر بنانے اور فٹ رہنے کے لیے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔