بھارتی فلم ساز پنکج پراشر نے سری دیوی کے کام کے جذبے کے بارے میں ایک حیران کن واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم چال باز کے گانے نہ جانے کہاں سے کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی شدید بخار میں مبتلا تھیں، مگر اس کے باوجود وہ شوٹنگ میں شریک ہوئیں اور سنی دیول کے ساتھ کام مکمل کیا۔
پنکج پراشر نے کہا کہ اگر سری دیوی کی والدہ کو اس بات کا علم ہوتا تو شوٹنگ منسوخ ہو جاتی، مگر اداکارہ نے اپنی بیماری کے باوجود شوٹنگ جاری رکھی اور کامیابی کے بعد عملے میں نقد رقم تقسیم کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سری دیوی کی ضد تھی کہ وہ ماضی کے گانوں سے کچھ مختلف کرنا چاہتی ہیں۔ اس گانے کی شاندار کوریوگرافی کی بدولت فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔