بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر نے بھارتی ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 16 کی ایک حالیہ قسط میں میزبان امیتابھ بچن سے ایک دلچسپ اور انوکھی فرمائش کی، جس پر وہاں موجود حاضرین کی ہنسی گونج اُٹھا۔
یہ قسط سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام میں نانا پاٹیکر کی بطور مہمان شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ اس شو میں امیتابھ بچن اپنے مخصوص انداز میں مہمانوں کی میزبانی کرتے ہیں، اور ان کا لہجہ، توانائی اور انداز ہمیشہ سے مداحوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
پروگرام کی مختصر جھلکیوں میں نانا پاٹیکر اور امیتابھ بچن کی ملاقات ایک پُرجوش انداز میں دکھائی گئی، جہاں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا اور مشہور گلوکار محمد رفیع کا گانا “میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا” گا کر محفل گرم کی۔ نانا پاٹیکر کے ساتھ ان کی نئی فلم “ونواس” کی مکمل کاسٹ اور ہدایت کار بھی شو میں شریک ہوئے، لیکن ہاٹ سیٹ پر باری نانا پاٹیکر کی آئی۔
ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر نانا پاٹیکر نے اپنے مشہور ڈائیلاگ “میرے پاس گاڑی ہے، پیسہ ہے، تمھارے پاس کیا ہے؟” ادا کیا، جس پر امیتابھ بچن نے نہایت دلنشین انداز میں جواب دیا، “میرے پاس نانا پاٹیکر ہے۔”
اس دوران نانا پاٹیکر نے امیتابھ سے ایک فرمائش کی کہ وہ اگلے 25 سال تک کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی جاری رکھیں، اور اس کے بعد وہ خود یہ فرائض انجام دیں گے۔ نانا پاٹیکر کی یہ معصومانہ خواہش سن کر نہ صرف امیتابھ بچن بلکہ حاضرین بھی قہقہوں سے گونج اُٹھے۔
نانا پاٹیکر کی اس فرمائش نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ایک عظیم اداکار ہیں بلکہ ان کا مزاحیہ انداز اور سادگی بھی انہیں مداحوں میں بے حد مقبول بناتی ہے۔