پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں ایک خاتون مداح کو رونے سے روکنے کے لیے نہ صرف جذباتی انداز اختیار کیا بلکہ اپنی خوبصورت آواز سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم ایک خاتون مداح کو روتا دیکھ کر اس کے پاس گئے اور اس سے پوچھا، “رو کیوں رہی ہو؟ رونا بند کرو، مسکراؤ!” یہ جملے کہنے کے بعد عاطف نے اپنے مشہور گانے ’کچھ اس طرح’ کی دھن گنگنانی شروع کر دی اور لڑکی کو تسلی دینے کے لیے کہا، “جائز نہیں لگتا مجھے غم سے تیرا رشتہ، سُن میری گزارش اسے چہرے سے ہٹا دے۔”
عاطف اسلم کا یہ دل چھو لینے والا انداز اور حساسیت دیکھ کر مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی ہے۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور عاطف کے مداح ان کی محبت بھری توجہ کو سراہتے ہوئے انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک کامیاب گلوکار ہیں بلکہ اپنے مداحوں کے جذبات کا بھی گہرا خیال رکھتے ہیں۔