گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے حال ہی میں معروف امریکی شو دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں اپنی پہلی دلکش پرفارمنس کے ذریعے ڈیبیو کیا۔
عروج نے اپنے تازہ البم نائٹ رین کے مقبول گانے رات کی رانی کو پیش کیا، جس نے ثقافتی اور لسانی سرحدوں کو پار کرتے ہوئے عالمی سامعین کے دل موہ لیے۔
نائٹ رین کو رواں سال مئی میں جاری کیا گیا، اور یہ البم عروج کے لیے دو مزید گریمی نامزدگیاں لے کر آیا، جن میں بہترین متبادل جاز البم اور بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس شامل ہیں۔
اپنی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے، عروج آفتاب نے انسٹاگرام پر لکھا، “یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب میرے کام کو گریمی ایوارڈز میں پذیرائی ملی ہے۔ اس کا حصہ بننا میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔” انہوں نے اپنے ساتھی موسیقاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی حمایت کو سراہا۔
یاد رہے کہ عروج آفتاب نے 2022 میں تاریخ رقم کی تھی، جب انہوں نے اپنے گانے محبت کے ذریعے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری میں گریمی جیت کر پہلی پاکستانی گلوکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔