حال ہی میں ایک شخص نے ہسپانوی زبان سے نابلد ہونے کے باوجود اس زبان میں اسکریبل کھیل کر عالمی اعزاز حاصل کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے 57 سالہ اسکریبل کھلاڑی نائجل رچرڈز نے ہسپانوی زبان سے مکمل طور پر لاعلم ہونے کے باوجود 2024 کی ہسپانوی زبان کی اسکریبل ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی۔
نائجل رچرڈز پہلی بار تقریباً ایک دہائی قبل سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے 2015 میں فرانسیسی زبان کی اسکریبل چیمپیئن شپ جیتی تھی، باوجود اس کے کہ وہ فرانسیسی زبان میں بات چیت کرنے میں مکمل طور پر ناکام تھے۔
یہ ایک حیرت انگیز کارنامہ تھا جس نے اس وقت بین الاقوامی خبروں میں خاصی شہرت حاصل کی۔ نائجل کو پہلے ہی دنیا کے بہترین اسکریبل کھلاڑی کے طور پر پہچانا جاتا تھا اور انہیں ‘دی ٹائیگر ووڈز آف سکریبل’ جیسے عرفی نام بھی مل چکے تھے۔
اب حالیہ طور پر نائجل نے ہسپانوی زبان سے نابلد ہونے کے باوجود اس میں اسکریبل کھیل کر عالمی چیمپئن کا خطاب حاصل کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ محض ایک فریب تھا، لیکن نائجل نے اس کارنامے کو دہرایا اور ثابت کیا کہ وہ دوسری زبانوں میں بھی یہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، جنہیں وہ نہیں بولتے۔