اسلام آباد ۔مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں مدارس رجسٹریشن بل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کو متفقہ بل کو متنازعہ بنانے سے بچنا چاہیے۔ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔