اسلام آباد ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے، جس کے تحت شادی ہالز کے مالکان نے آئندہ ہونے والی تقریبات پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایف بی آر حکام اور شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ملاقات کے دوران شادی کی تقریبات پر ٹیکس عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اس ٹیکس کے علاوہ، شیئرز کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے، جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد کر دی گئی ہے، اور مشروبات پر بھی بھاری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب، شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 24 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 25 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا ہے کہ شادی ہالز میں کسی بھی تقریب کی بکنگ پر بھی 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔