اسلام آباد۔وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت نے قومی اسمبلی کی صحت کمیٹی کو بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں صرف او پی ڈی پر آنے والے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی
بدھ کو چیئرمین مہیش کمار کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر ہیلتھ ڈاکٹر مختار بھرت سمیت سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ڈاکٹر درشن نے کہا کہ ڈاکٹر بصیر کو وزرات صحت سے باہر کیا گیا ہے وزارت سے درخواست ہے انکو بلائیں اور پوچھیں انہوں نے وزارت میں ڈائریکٹر اور بطور سکریٹری خدمات انجام دی ہیں
چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہر تیسرہ شخص ذہنی تناو کا شکار ہے اس سے خود کشیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پر وزیراعظم کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر مختار بھرت نے کہا کہ ذہنی صحت کے حوالے سے ہمارے پاس بل موجود ہے اسمبلی سے آیا ہوا ہے اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2024 رکن اسمبلی شائستہ پرویز نے پیش کیا
وزیراعظم کے کوآردینیٹر ہیلتھ نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال میں ادویات صرف ٹائٹل افراد کو دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صوبوں کے مریضوں کا بوجھ ہے ان ڈور اور ٹائٹل آو¿ٹ ڈور مریضوں کو ادویات مہیا کی جائیگی اس موقع پر کمیٹی کی پولی کلینک آی ڈی کو تمام سوالات کے تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔