بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری کی بہن، عالیہ فخری، کو نیویارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس پر نرگس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
عالیہ فخری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک دو منزلہ مکان میں آگ لگائی، جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور 33 سالہ ایناستاسیا ایڈین دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب نرگس فخری سے اس معاملے پر سوال کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 برس سے ان کا اپنی بہن کے ساتھ کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے۔ نرگس نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ عالیہ کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اور نہ ہی ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق، ایک عینی شاہد نے بیان دیا کہ 2 نومبر کی صبح عالیہ فخری مذکورہ مکان پر پہنچی تھیں اور چیختے ہوئے کہا کہ “آج تم سب مر جاؤ گے”۔ اس کے بعد مکان میں آگ لگ گئی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
نرگس فخری کی والدہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانے کا سوچ نہیں سکتیں، وہ ہمیشہ مددگار اور دوسروں کا خیال رکھنے والی شخصیت تھیں۔