حال ہی میں مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے 14 سال بعد شوبز میں واپسی کرنے والے فردین خان کا کہنا ہے کہ پہلی فلم ’پریم اگن‘ کی ناکامی کے بعد ان کے والد، ماضی کے معروف اداکار اور فلمساز فیروز خان نے ان کی مالی مدد کی۔
فردین خان نے 1998 میں اپنی پہلی فلم ’پریم اگن‘ سے شوبز میں قدم رکھا تھا، تاہم یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی، جس کے بعد انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 2010 میں اپنے والد کی وفات کے ایک سال بعد، فردین خان نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ لیکن 14 سال کے وقفے کے بعد، فردین نے سنجے لیلا بھنسالی کی اسٹریمنگ سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں اہم کردار ادا کر کے شوبز میں واپسی کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فردین نے اپنے والد کی سخت مزاجی اور ایمانداری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان اپنے خیالات کے اظہار میں بہت صاف گو تھے اور وہ کبھی بھی غلطیوں پر تنقید کرنے سے نہیں گھبراتے تھے۔ تاہم فلموں کے حوالے سے وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے اور انہیں بہتر ہونے کے مشورے دیتے۔
فردین خان نے بتایا کہ ’پریم اگن‘ کی ناکامی کے بعد، فیروز خان نے ان کی مالی مدد کی، لیکن یہ مدد ایک سال تک محدود تھی۔ اس دوران، وہ فردین کو ماہانہ 50,000 روپے دیتے تھے تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کر سکیں۔
واضح رہے کہ ’ہیرا منڈی‘ کے بعد فردین خان کو اکشے کمار کے ساتھ فلموں ’کھیل کھیل میں‘ اور ’وسفوٹ‘ میں بھی دیکھا گیا، جنہوں نے ان کی واپسی کے بعد کامیاب فلموں کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔