نئی دہلی ۔اللو ارجن کی فلم “پشپا 2” 25 دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ 400 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی اس فلم نے پری سیلز کے ذریعے 50 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔
اللو ارجن کی اداکاری والی فلم “پشپا 2” نے تھیٹروں میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی شاندار کمائی شروع کر دی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق، فلم نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ سوکمار کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
“بارہویں فیل” کے مرکزی اداکار نے اپنے کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
فلم نے تقریباً 10 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے ہیں، اور آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یہ متوقع طور پر ایک بڑی اور متعدد زبانوں میں مختلف فارمیٹس میں ریلیز کی جائے گی۔
بھارت میں “پشپا 2” کی پری سیلز کی کل رقم 35.7 کروڑ روپے (نیٹ) ہے، اور اگر بلاک سیٹیں شامل کی جائیں تو یہ تعداد 50 کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ “پشپا 2” کے ایڈوانس بکنگ کے نمبروں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ آج دنیا بھر میں مزید سیٹیں کھولنے کی امید ہے۔