اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6.5 سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2024 میں ملک میں افراط زر کی شرح 7.2 فیصد تھی، جو نومبر 2024 میں مزید کم ہو کر 4.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
سالانہ بنیاد پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق، مہنگائی کی شرح 7.88 فیصد رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 28.62 فیصد تھی۔
افراط زر میں اس کمی کے باعث کاروباروں اور صنعتی شعبے کے لیے سرمائے کی لاگت میں مزید کمی ہوگی، جس کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں مالیاتی توازن میں بہتری متوقع ہے۔