ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم “موآنا 2” نے تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر باکس آفس کی تاریخ میں نئے ریکارڈز قائم کرتے ہوئے صرف پانچ دنوں میں 221 ملین ڈالرز کی شاندار کمائی کی ہے۔
یہ فلم نہ صرف تھینکس گیونگ کے سب سے بڑے ڈیبیو کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئی بلکہ سب سے زیادہ تین روزہ اور پانچ روزہ کمائی، تھینکس گیونگ ڈے پر سب سے زیادہ کمائی اور بلیک فرائیڈے کے لیے بھی نیا سنگ میل عبور کیا۔
“موآنا 2” نے 2019 کی فلم “فروزن 2” کے 125 ملین ڈالر اور 2013 کی “ہنگر گیمز: کیچنگ فائر” کے 109 ملین ڈالر کے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ، اس نے 2024 کی “سپر ماریو برادرز مووی” کے 205.6 ملین ڈالر کا پانچ روزہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
بین الاقوامی سطح پر فلم نے 165 ملین ڈالرز کمائے، جس سے اس کی عالمی کمائی 386.3 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔
ڈزنی کے لیے یہ کامیابی اس وقت آئی جب 2023 میں اس کی کئی فلمیں توقعات پر پوری نہیں اتری تھیں۔ تاہم، 2024 میں “ان سائیڈ آؤٹ 2” اور “ڈیڈپول اینڈ وولورین” جیسی کامیابیوں کے بعد “موآنا 2” نے ایک اور شاندار اضافہ کیا۔
“موآنا” سیریز کی پہلی فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے عالمی سطح پر 680 ملین ڈالرز کمائے تھے اور بعد میں اسٹریمنگ پر ہٹ بن گئی تھی۔ اب ڈزنی اس فرنچائز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لائیو ایکشن ری میک پر بھی کام کر رہا ہے، جو 2026 میں ریلیز ہوگا۔