اسلام آباد۔وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر حافظ اسحاق کو خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
لیکچرر عروج ملک، کی شکایت پر فیصلہ سنایا گیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے پروفیسر ڈاکٹر حافظ اسحاق پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ،لیکچرر عروج ملک نے پروفیسر حافظ اسحاق کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ فوسپا نے یونیورسٹی سے 5 دسمبر تک تعمیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت ،فوزیہ وقار نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم میں سے 8 لاکھ روپے عروج ملک کو ادا کیے جائیں جبکہ 2 لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں۔