لندن۔دنیا کے پسندیدہ شہروں کی فہرست میں صرف نیو یارک وہ واحد شہر ہے جس نے لندن کو مات دی ہے، یعنی لندن دنیا کا دوسرا فیورٹ شہر قرار پایا ہے
کون سی چیز کسی شہر کو مثالی بناتی ہے؟ کچھ کے نزدیک یہ بات اہم ہے کہ شہر میں گہما گہمی ہو، سستی خوراک دستیاب ہو، اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جبکہ دیگر کے نزدیک سبز جگہوں کی دستیابی، مقامی لوگوں کی خوشحالی، اور سماجی ہم آہنگی جیسے عوامل ایک شہر کو بہترین بناتے ہیں۔
اسی تناظر میں، 2025 کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ یہ فہرست رہنے کی سہولیات، مالیاتی حیثیت، اور عوامی مقبولیت کی بنیاد پر مرتب کی گئی۔ اس میں 30 ممالک کے 22 ہزار افراد سے کیے گئے سروے کی روشنی میں 100 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا۔
نتائج کے مطابق، لندن کو پہلا مقام حاصل ہوا، نیویارک دوسرے اور پیرس تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹوکیو، جو ایشیا کا بہترین شہر قرار پایا، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔
دیگر شہروں میں سنگاپور پانچویں، روم چھٹے، اور میڈرڈ ساتویں مقام پر رہے، جبکہ بارسلونا نے آٹھواں مقام حاصل کیا۔ دبئی نے 13 واں نمبر حاصل کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے بہترین شہر کا اعزاز اپنے نام کیا۔