پنجاب کے ضلع بھکر میں ایک دولہے کا نوٹوں سے بنا ہار سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے، جو اسے اپنے بھائی کی جانب سے شادی کے تحفے کے طور پر ملا۔
تفصیلات کے مطابق، دولہے کے بھائی نے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کا نوٹوں کا ہار تیار کرایا، جس کی لمبائی 35 فٹ تھی۔ یہ ہار 75 روپے کے 200 نوٹ اور 50 روپے کے 1,700 نوٹوں سے بنایا گیا تھا۔ کوٹلہ جام میں ہونے والی اس شادی میں تحفے کے طور پر تیار کیے گئے اس ہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
شادی کی تقریب میں نوٹوں سے بنے اس ہار کی رونمائی ایک گروپ نے کی۔ اس ہار میں کرنسی نوٹوں کے علاوہ رنگین ربن اور پھول بھی شامل تھے۔ جیسے ہی دولہا تقریب میں داخل ہوا، دو افراد نے بڑی احتیاط سے اس ہار کو اس کے گلے میں ڈالا، اور اس منظر کو وہاں موجود مہمانوں نے اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا۔
اس منفرد تحفے کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ “پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہے”، جبکہ دوسرے نے طنزاً کہا کہ “اس نے پورے ملک کی جی ڈی پی پہن رکھی ہے”۔