کوئٹہ۔بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے ان تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کے مطابق، بورڈ کے افسران پر امتحانی مراکز فروخت کرنے کے الزامات ہیں، اور ایف ایس سی کے طالب علموں کو پیسے لے کر اضافی نمبر دینے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے بلوچستان بورڈ سے پچھلے دو سال کے امتحانی مراکز کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2023-24 کے سال میں ہونے والے امتحانات کے عملے کی مکمل لسٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، بورڈ کو 15 طالب علموں کی پرچوں کی جوابی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ ان بے قاعدگیوں کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔