دبئی ۔متحدہ عرب امارات کی ٹی10 کرکٹ لیگ میں داسن شناکا نے ایک شاندار، لیکن کچھ عجیب و غریب کارنامہ سرانجام دیا، جب انہوں نے محض 3 گیندوں پر 30 رنز کھا لیے۔ یہ واقعہ 29 نومبر کو دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب شناکا نے بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے 9 واں اوور کروایا۔
اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چوہدری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگ گیا۔ شناکا نے تیسری گیند پھر نوبال کروائی، اور بیٹر نے ایک اور چوکا مار دیا۔ یوں، صرف 3 گیندوں میں شناکا 14 رنز دے چکے تھے، اور وہ نوبال کی وجہ سے مزید رنز کھا رہے تھے۔
شناکا کا برا وقت یہاں ختم نہ ہوا، کیونکہ اوور کی چوتھی گیند پر بھی چوکا لگا، اور پانچویں گیند پر چھکا مارا گیا۔ اگلی گیند پر دوبارہ نوبال ہوئی، مگر خوش قسمتی سے اس پر باؤنڈری نہیں بنی۔ آخری گیند پر ایک اور نوبال ہوئی، اور اس پر بھی چوکا لگ گیا۔ اس طرح، اوور کی تین لیگل گیندوں پر شناکا نے مجموعی طور پر 30 رنز دے دیے۔
شناکا کے اس اوور کے اختتام پر، وہ تین نوبالز کے ساتھ 33 رنز دے چکے تھے، لیکن اس کے بعد اگلی تین گیندوں پر صرف 3 رنز بنے۔
اس شاندار “کارنامے” نے ٹی10 لیگ کے شائقین کو محظوظ کیا اور اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔