اسلام آباد۔سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور اُن کے ساتھیوں سے خطرہ لاحق ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ عمران خان کی جان کو بشریٰ بی بی، گنڈا پور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا پہلا اشارہ مفرور رہنما قاسم سوری کے ٹویٹ سے ملا ہے، جس میں اُس نے عمران خان کو ذہنی طور پر غیر مستحکم اور پاگل قرار دینے کی کوشش کی ہے، اور اس کے ذریعے ایک نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ اب عوام یہ سمجھنے لگے ہیں کہ یہ سب مل کر کیا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ تاہم، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہمیں پی ٹی آئی کے بانی کو ان افراد سے بچانا ہے۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے یہ بھی ذکر کیا کہ دوسری طرف علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس غیر مناسب ٹویٹ کی تردید کی ہے۔