کرپٹو ٹائیکون جسٹن سُن نے 62 لاکھ ڈالر (تقریباً 1 ارب 72 کروڑ اور 50 لاکھ روپے) میں خریدے گئے فن پارے کا کیلا کھانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ یہ فن پارہ ایک مشہور اطالوی فنکار ماوریزیو کیٹیلان کا تخلیق کردہ “کامیڈین” نامی فن تھا، جس میں ایک کیلا دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا تھا۔
ہانگ کانگ کے ایک ہوٹل میں جسٹن سُن نے درجنوں صحافیوں اور انفلوئنسرز کے سامنے اس فن پارے کے بارے میں بات کی اور کرپٹو کرنسی اور خیالی فن کے درمیان مشابہت کو اجاگر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے فن پارے میں چپکے ہوئے کیلے کا پہلا نوالہ کھایا۔
کیلا کھانے کے بعد جسٹن سُن نے کہا کہ اس کا ذائقہ دیگر کیلوں سے کہیں بہتر ہے۔
یاد رہے کہ “کامیڈین” نامی فن پارہ گزشتہ ہفتے نیویارک کے نیلام گھر سوتھبیز میں نیلام ہوا تھا، جس میں جسٹن سُن سمیت سات افراد نے بولی لگائی تھی۔ جسٹن سُن نے بتایا کہ بولی جیتنے کے ابتدائی 10 سیکنڈ تک وہ شک و شبہ میں تھے، لیکن پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ کیلا کھا جائیں گے، اور اس کے ذریعے ایک منفرد تجربہ حاصل کریں گے۔