لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم زخم سہہ لیں گے، لیکن اپنی بے عزتی نہیں کروائیں گے۔”
محسن نقوی نے چمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس سے قبل آئی سی سی کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور انہیں پاکستان کا واضح موقف سمجھا دیا۔ پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے اور اس حوالے سے کسی بھی طرح کی بے عزتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ چمپیئنز ٹرافی کی میزبانی میں کسی دوسرے ملک کو شریک نہیں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے مزید کہا تھا کہ اگر آئی سی سی کے پاس کوئی قابل قبول حل ہے تو ہمیں اجلاس سے پہلے آگاہ کیا جائے تاکہ ہم تیاری کر کے کسی حتمی فیصلے تک پہنچ سکیں۔
اس کے علاوہ، آئی سی سی کو یہ بھی دو ٹوک پیغام دیا گیا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جا کر کھیلے گی، لیکن اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا ہے تو یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہوگی۔