سعودی عرب نے حالیہ رپورٹس کو رد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں آئی پی ایل کے ڈرافٹس کی ایک تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا گیا اور انہیں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ تاہم ان رپورٹس میں یہ ذکر کیا گیا تھا کہ ان کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں تھا۔
رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب بھارت کے تعاون سے آئی پی ایل کی طرز پر ایک کرکٹ لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، لیکن سعودی کرکٹ فیڈریشن نے ان خبروں کو افواہیں قرار دیا اور ان میں کوئی حقیقت نہیں پائی۔
سعودی عریبیئن کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشال نے جدہ میں آئی پی ایل کی نیلامی کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، اور وہ جلد فرنچائزز کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں کوئی مہنگی کرکٹ لیگ شروع کرنے کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھی سعودی عرب میں دنیا کی سب سے مہنگی کرکٹ ٹی20 لیگ کے آغاز کی خبریں آئی تھیں، تاہم فی الحال ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔