اسلام آباد ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک عمران خان کی رہائی کے لیے کھڑی رہیں گی اور انہیں امید ہے کہ پٹھان قوم آخری وقت تک ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔
بشریٰ بی بی برہان انٹرچینج پر ایک کنٹینر پر کھڑی ہو کر کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ “میرے بچو اور بھائیو، جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آجاتے، ہم یہ احتجاج ختم نہیں کریں گے، میں اپنی آخری سانس تک یہاں کھڑی رہوں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کو ان کا ساتھ دینا ہوگا، اور اگر کوئی ساتھ نہیں دے گا تب بھی وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف ان کے شوہر کی بات نہیں ہے، بلکہ یہ ملک اور اس کے رہنما کی بات ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پٹھان قوم ایک غیرت مند قوم ہے جو آخری وقت تک ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔