Samsung نے حال ہی میں Galaxy Z Fold Special Edition چین میں متعارف کرایا، مگر اس کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب اس فولڈ ایبل فون کو Samsung W25 کے نام سے جانا جائے گا اور یہ نئے ڈیزائن کے ساتھ آیا ہے۔ فون کے ارد گرد سنہری رنگ کی جھرمٹ ملتی ہے، جو ہینج، فریم اور یہاں تک کہ کیمرہ لینز پر بھی نظر آتی ہے۔
چین میں اعلان کے دوران دو فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے گئے۔ دوسرا فون W25 Flipکہلاتا ہے اور یہ بنیادی طور پر Galaxy Z Flip 6ہی ہے، مگر اسے بھی W25 کے مطابق دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
W25 (جو جنوبی کوریا میں گلیکسی زیڈ فولڈ اسپیشل ایڈیشن کے طور پر فروخت کیا جا رہا ہے) عالمی سطح پر دستیاب گلیکسی زیڈ فولڈ6 کے مقابلے میں زیادہ پالش شدہ فولڈ ایبل ہے، اس میں بڑی اسکرین، پتلا پروفائل اور 200 میگا پکسل کا مین کیمرہ شامل ہے۔
Samsung چین نے ابھی تک ان دونوں فولڈ ایبل فونز کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ W25 کی قیمت تقریباً 2400ڈالر سے شروع ہوگی، جبکہ W25 فلپ کی قیمت کم از کم 1400ڈالر ہو سکتی ہے۔ ان فونز کے چین سے باہر لانچ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔