اسلام آباد۔رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد سلیم خان کو نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے محمد سلیم خان نئے سپریم کورٹ رجسٹرار ہوں گے۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد سلیم خان کو 7 نومبر 2024 سے 3 سال کی مدت کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے، محمد سلیم خان کو 22 ویں گریڈ میں تعینات کیا جاتا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمد سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔