امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد بٹ کوائن کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، بدھ کے روز دنیا کی سب سے قیمتی کرپٹو کرنسی نے 75 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کی، جو کہ مارچ میں قائم کیے گئے اپنے پچھلے ریکارڈ سے بھی زیادہ تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے کی خبر کے فوراً بعد، بِٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران خود کو “کرپٹو کینڈیڈیٹ” کے طور پر پیش کیا تھا اور فتح حاصل کرنے کی صورت میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اطمینان بخش قانون سازی کرنے اور ایک یو ایس بِٹ کوائن ریزرو بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی کے حق میں پوزیشن کو کرپٹو انڈسٹری کے حوالے سے ان کے عزم اور امریکہ کو دنیا کی بِٹ کوائن سپر پاور بنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے کرپٹو کرنسی کے شائقین میں مزید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔