ایک ہفتہ قبل ایپل کو انڈونیشیا میں اپنے iPhone 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت پر پابندی کا سامنا تھا۔ یہ مسئلہ اس بات کا نتیجہ تھا کہ کمپنی نے ملک میں کاروبار کرنے کے لیے ضروری 40فیصد مقامی مواد کی سرمایہ کاری کی شرط کو پورا نہیں کیا تھا۔
اب ایک نئے پیش رفت میں، بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایپل انڈونیشیا کے شہر بانڈوگ میں ایک نئے فیکٹری میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری ایپل کے مقامی سپلائر، یاگیو کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائے گی، اور یہ نئی سہولت ایپل ڈیوائسز کے لوازمات اور اجزاء بنانے کے لیے مخصوص ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق، ایپل نے اپنی تجویز انڈونیشیا کے وزارت صنعت کو جمع کروا دی ہے اور اس کے ڈیوائسز پر پابندی کے حوالے سے کلیئرنس کا انتظار کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایپل واحد ٹیک کمپنی نہیں ہے جسے انڈونیشیا میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گوگل کو بھی اپنی پکسل 9 سیریز کی فروخت پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ وہ 40فیصدمقامی مواد کے اصول کی پابندی نہیں کر رہا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔