اسلام آباد ۔پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں، ضمانت ملنے پر پی ٹی آئی رہنما کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی ٹیکسلا پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا، اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔