امریکا نے روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکا نے دنیا بھر میں تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں بھارت کے علاوہ چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور ساز و سامان کی فراہمی کے خلاف لگائی گئی ہیں۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ وہ ان افراد اور اداروں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھیں گے جو روس کو یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
امریکی وزارت خزانہ کے نائب سیکریٹری والی ایدیمو نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی دنیا بھر میں فعال کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ روس کو اپنی جنگی کارروائیوں کے لیے ضروری آلات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ، امریکی محکمہ خارجہ نے 120 کمپنیوں کی فہرست بھی تیار کی ہے، جس میں چار بھارتی کمپنیوں کے خلاف الزامات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔