اسٹیج اداکارہ غزالہ عرف نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مبینہ تشدد کی شکایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
گزشتہ روز نرگس پر تشدد کی خبر سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا، جبکہ حنا پرویز بٹ نے بھی اداکارہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
اداکارہ نرگس کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ان کے شوہر نے جائیداد کے کاغذات اور پیسے مانگے، اور ایک خاتون مریم کو گھر لانے پر اصرار کیا۔ انکار کرنے پر ماجد نے نرگس پر شدید تشدد کیا۔
ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماجد بشیر نے نرگس کے بھانجے کے سامنے ان کے چہرے پر پستول کے بٹ مارے۔
نرگس نے ایک دردناک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے چہرے، زبان اور ہاتھوں پر موجود زخم دکھاتی ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نرگس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، ساتھ ہی شوہر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔