اسلام آباد ۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اس موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد عدالتی عملہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچا۔
اس موقع ،پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس کے تازہ دم دستے اڈیالہ جیل گیٹ 5 پر تعینات کردیے گئے ہیں۔بشریٰ بی بی کی رہائی سے قبل اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے رہا کیا۔بشری بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہیں۔ انہیں رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔