اسلام آباد: ملک میں میسیجنگ اور کال ایپلیکیشن واٹس ایپ کی ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ کو گزشتہ 4 ماہ کے دوران 1426 واٹس ایپ ہیکنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے اب تک 1426 شکایات ایف آئی اے کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کو پیش کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 549 ہیک شدہ اکاؤنٹس کو بحال کر دیا ہے، جبکہ 877 شکایات پر تاحال کام جاری ہے۔