پاکستان کی مشہور اداکارہ اسما عباس نے شوبز کی دوستیوں کو غیر حقیقی قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اسما عباس نے اپنی بیٹی، اداکارہ زارا نور، کے ساتھ انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زارا ایک محبت کرنے والی لڑکی ہے، جو جب شوبز میں آئی تو اس نے بہت سے لوگوں سے بات چیت کی اور دوستیاں بنائیں، لیکن ان دوستیوں نے اسے نقصان پہنچایا۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ زارا کو اس نقصان کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی کہ انڈسٹری میں زیادہ تر دوستیوں کی حقیقت مختلف ہوتی ہے۔ اب وہ اپنی فیملی کو زیادہ اہمیت دیتی ہے کیونکہ اس کا دل نازک ہے اور وہ جلدی متاثر ہو جاتی ہے۔
بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ زارا کے سامنے ابھی بہت سے مواقع ہیں اور وہ اچھا کام کرے گی۔ انہیں زارا کی اسٹینڈ اپ کامیڈی بہت پسند ہے اور انہوں نے اس کی محنت کی تعریف بھی کی ہے۔