اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور فوری طور پر دو ہوائی جہاز بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ایک جائزہ اجلاس میں غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے ساتھ ساتھ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جائے، اور یہ یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطین، لبنان، اردن، اور مصر میں تعینات پاکستانی سفراء سے روابط کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام، خاص طور پر صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان میں عطیات جمع کروائیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی شہری ملک اور ملک سے باہر عطیات جمع کروا کر اپنے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے فنڈ کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ اور لبنان میں متاثرہ افراد کے لیے سردی سے بچانے والے ٹینٹس، کپڑے، کمبل، ادویات، اور اشیائے خور و نوش بھجوائے جا رہے ہیں۔ تاہم، اسرائیلی حملوں اور محاصروں کی وجہ سے امدادی سامان کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیئرمین این ڈی ایم اے، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔