اسلام آباد ۔ وفاقی کابینہ نے چینی کی برآمد کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی، جو سرکولیشن سمری کے تحت کی گئی۔ چینی کی پیداوار کے اعتبار سے صوبوں کو برآمدی کوٹہ مختص کیا جائے گا؛ پنجاب کو 64 فیصد، سندھ کو 30 فیصد اور خیبرپختونخوا کو 6 فیصد کوٹہ ملے گا۔وفاقی کابینہ نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو اس عمل کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے، جبکہ مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کی صورت میں برآمد روک دی جائے گی۔